ضلع کونسل مردان نے اسماء کے لواحقین کیلئی20 اوردیگربچیوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ مالی امداد کی قراداد منظورکرلی
پیر 22 جنوری 2018 20:36
(جاری ہے)
انہوں نے محکمہ تعلیم اور سوشل ویلفیئر کے محکموں کو ہدایت جاری کی کہ تشدد اور زیادتی سے بچاؤ اور بچیوں میں اس حوالے سے آگاہی کے لئے اقدامات اٹھائیں۔انہوںنے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ بچیوں کے ساتھ جنسی تشدد کے حوالے سے قانون سازی میں جو سقم ہے انہیں دور کرنے کے ساتھ ساتھ تمام قوانین ، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے مطابق کئے جائیں۔
انہوں نے ضلع کونسل،تحصیل،ویلج اور نیبرہڈ کونسلوں کے اراکین کو ہدایت کی کہ معاشرے میں بچوں پر تشدد کے خلاف آگاہی کے لئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔ضلع ناظم نے قرار داد پیش کرتے ہوئے مرکزی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ درندگی کی شکار آسما،شب نور،مریم بی بی،حسینہ اور شبنم کے خاندانوں کی مالی امداد کی جائے۔انہوں نے عدالتی نظام میں سقم کو دورکرنے اور شب نور کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت اور مریم بی بی کیس کی دوبارہ از سر نو تحقیقات اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے بچیوں سے زیادتی کیسوںکے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا۔حمایت اللہ مایار نے کونسل کی جانب سے آسماء کے لواحقین کے لئے 20لاکھ اور دیگر بچیوں کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کے حوالے سے قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اراکین کونسل مولانا امانت شاہ حقانی،سعدیہ مایار،ملک شوکت،واجد علی،نعیمہ ناز ،حبیب رسول،نعیم انور نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے نقیب اللہ محسود اور آسما کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دینے، بچیوں کے تحفظ کے لئے موثر قانون سازی کے ساتھ ساتھ ملوث ملزمان کو سر عام پھانسی دینے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیوں کو فعال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔بعدازاں کنونیئر اسد علی نے کونسل کااجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.