پشاور، باچا خان اور ولی خان کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

پیر 22 جنوری 2018 20:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی پی کے 2 کا ایک اجلاس باچا خان اور ولی خان کی برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں حجرہ حاجی احسن گلبہار میں منعقد ہوا‘ جس سے ضلعی صدر ملک غلام مصطفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باچا خان اور ولی خان پختون قوم کے عظیم سپوت تھے جنہوں نے پختون قوم میں سیاسی شعور بیدار کرنے میں اہم رول پلے کیا‘ باچا خان جنگ آزادی میں پختون قوم کی نمائندگی کی اور ولی خان نے پاکستان بننے کے بعد ملک میں جمہوریت کی بالادستی ‘ پارلیمنٹ کی حیثیت کو تسلیم کروانے‘ 1973؁ء کا آئین پاس کروانے‘ صوبوں کی صوبائی خودمختاری اور آزادی صحافت کیلئے ایک لمبے عرصے تک اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھی‘ 28 جنوری 2018ء کو باچا خان اور ولی خان کی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائیگی جس میں پشاور سٹی سے ہزاروں کی تعداد میں کارکن اور عوام شرکت کرینگے۔