تیس اہل سنت جماعتوں اور ہزاروں علماء و مشائخ نے پیر سیال شریف کے نفاذ شریعت مطالبے کی حمایت کر دی

پیر 22 جنوری 2018 20:35

تیس اہل سنت جماعتوں اور ہزاروں علماء و مشائخ نے پیر سیال شریف کے نفاذ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) تیس اہل سنت جماعتوں اور ہزاروں علماء و مشائخ نے پیر سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی کے نفاذ شریعت کے مطالبے کی حمایت کر دی۔ اہل سنت راہنماؤں اور علماء و مشائخ نے اعلان کیا ہے کہ پیر سیال شریف کا مطالبہ پورا نہ ہوا تو اہل سنت کی تمام جماعتیں خواجہ حمید الدین سیالوی کی قیادت میں بھرپور تحریک چلائیں گی اور پیر سیال شریف کی لاک ڈاؤن کی کال پر عمل یقینی بنائیں گی۔

حکومت پیر سیال شریف کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے نفاذ شریعت کے لئے عملی اقدامات کرے اور رانا ثنائاللہ کو وزارت سے برطرف کیا جائے۔ ایسا نہ ہوا تو 77 کی تحریک نظام مصطفے کی طرز پر تحریک چلائی جائے گی۔ کراچی سے خیبر تک صوفیاء کے ماننے والے پیر سیال شریف کے ساتھ ہیں اور ان کی جدوجہد کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

پیر سیال کی ڈیڈ لائن کو نظرانداز کیا گیا تو حکومت کا چلنا مشکل بنا دیں گے۔

پیر سیال شریف کے مطالبے کی حمایت کرنے والوں میں جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، تحریک لبیک یارسول اللہ کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، جے یو پی نورانی کے صدر ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، نظام مصطفے متحدہ محاذ کے سربراہ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، پاکستان مشائخ کونسل کے چیئرمین پیر سید منور حسین شاہ جماعتی، نظام مصطفے پارٹی کے صدر الحاج محمد حنیف طیب، جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاری زوار بہادر، تحریک فیضان اولیاء کے صدر پیر سید حبیب عرفانی، جمعیت علماء پاکستان نیازی کے صدر پیر سید معصوم نقوی، تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر صاحبزادہ رضائے مصطفے، انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر نعمان عبدالجبار، سنی تحریک کے صدربلال سلیم قادری، تنظیم المساجد پاکستان کے صدر صاحبزادہ حسین رضا، تحریک فدایان ختم نبوت کے امیر علامہ حافظ اعظم نعیمی، تحریک فروغ اسلام کے امیر مفتی مشتاق احمد نوری، جماعت الصالحین کے امیر پیر خالد سلطان القادری، مصطفائی تحریک کے امیر غلام مرتضے سعیدی، پاکستان فلاح پارٹی کے صدر قاضی عتیق الرحمن، ملت پارٹی کے چیئرمین عبدالحق اعوان، سنی جانثار کے سربراہ حافظ زاہد رازی، سنی علماء بورڈ کے صدر علامہ حامد سرفراز، جانثاران ختم نبوت کے امیر علامہ سیف سیالوی، مجلس الدعوہ الاسلامیہ کے راہنما پیر شمس الرحمن مشہدی، مرکزی مجلس چشتیہ کے صدر پیر طارق ولی چشتی، انجمن خدام الاولیاء کے صدر صاحبزادہ محمد احمد قادری، انجمن غلامان پیر سیال کے صدر پیر خضر حسین شاہ چشتی، سنی یوتھ ونگ کے صدر صاحبزادہ حسن رضا کے علاوہ پیر مدثر تونسوی، پیر دیوان عظمت سید محمد چشتی، پیر نظام الدین جامی، پیر سید عظمت علی شاہ، پیر میاں جلیل احمد شرقپوری، پیر سلطان فیاض الحسن قادری، پیر خواجہ قطب الدین فریدی، پیر نور الحق قادری، پیر سید عنایت علی شاہ، پیر عبدالعزیز چشتی، پیر سید قمرالحسن شاہ، پیر سید حسن رضا مدنی، پیر سید سعید احمد گجراتی، پیر سید شمس الدین بخاری، پیر سید طاہر شاہ، پیر میاں غلام مصطفے، پیر سید نوید الحسن شاہ مشہدی اور دیگر شامل ہیں۔