ایم کیو ایم ایک تخریب کار جماعت تھی اور ہے،عمران اسمٰعیل

اس مافیا نے کراچی کو سوا ئے بھتہ پرچی اور بوری بند لاشوں کے کچھ نہیں دیا، پی ٹی آ ئی رہ نما

پیر 22 جنوری 2018 20:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمران اسمٰعیل نے کہاہے کہ ایم کیو ایم ایک تخریب کار جماعت تھی اور ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم ایک مافیا کی شکل میں کراچی پر قابض ہونے کی کوشش کرتی رہی ہے۔اس مافیا نے کراچی کو سوا ئے بھتہ پرچی اور بوری بند لاشوں کے کچھ نہیں دیا۔عمران اسمعیل نے مزید کہا کہ چائنہ کٹنگ اور دہشت گردی اسی جماعت کے تحفے ہیں۔