پولیس نے جمعہ کو میری بیٹی زینب کو ٹریس کرلیا تھا، وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے بیان دیا کہ زینب کا قاتل ہمارا رشتہ دار ہے، پولیس اپنا کام درست انداز میں نہیں کررہی

قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچی زینب کے والدکی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 22 جنوری 2018 20:34

پولیس نے جمعہ کو میری بیٹی زینب کو ٹریس کرلیا تھا، وزیر قانون پنجاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچی زینب کے والد نے کہا ہے کہ پولیس نے جمعہ کو میری بیٹی زینب کو ٹریس کرلیا تھا، وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے بیان دیا کہ زینب کا قاتل ہمارا رشتہ دار ہے، پولیس اپنا کام درست انداز میں نہیں کررہی۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قصور واقعہ میں زیادتی کے بعد جاں بحق کی جانے والی بچی زینب کے والدین نے کہا کہ زینب کے قاتل کو گرفتار کرکے سزا دی جائے، آرمی چیف اور چیف جسٹس کے نوٹس لینے پر شکر گزار ہیں، ملزم کا چہرہ سب کے سامنے ہے جلد گرفتار کیا جائے مرکزی ملزم کو سرعام پھانسی دی جائے۔

زینب کے والد نے کہا کہ اگر کاروائی بروقت کی جاتی تو زینب بازیاب ہوسکتی تھی رانا ثناء اللہ نے بیان دیا کہ زینب کا قاتل ہمارا رشتہ دار ہے ہم نے اپنے خاندان کے افراد کے ڈی این اے کرانے کا کہا رانا ثناء اللہ کے بیان پر بہت افسوس ہوا ہم انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں پولیس نے جمعہ کے روز میری بیٹی کو ٹریس کرلیا تھا پولیس اپنا کام ٹھیک سے نہیں کر پائی میرے اہلخانہ اور محلے داروں نے بچی کو تلاش کرنے کی کوشش کی۔