قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر اور دیامر کیمپس میں چارسالہ ڈگری کورسز میں داخلے جاری

پیر 22 جنوری 2018 20:33

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر اور دیامر کیمپس میں سال 2018کے لیے چارسالہ ڈگری اور شارٹ سرٹیفیکیٹ پروگرام میں داخلے جاری ہیں،غذرکیمپس میں یکم جنوری سے 31جنوری جبکہ دیامر کیمپس میں 14جنوری سے 4فروری 2018 تک داخلہ فارم حاصل کیاجاسکتاہے،داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ و طالبات دفتری اوقات میں ڈگری کالج فار وومن گاہکوچ اور ڈگری کالج چلاس سے حاصل کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کے آئی یوکے آیڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز اینڈ المنائی دفتر سے جاری علامیے کے مطابق کے آئی یو غذر کیمپس میں چارسالہ پروگرامز میں شعبہ ایجوکیشن ،بیالوجی اور بزنس منیجمنٹ جبکہ دیامر کیمپس میں سوشیالوجی ،آرکیالوجی (آثار قدیمہ) ، بی ایڈ کے علاوہ NAVE-TECHکے اشتراک سے تیارکردہ چھ چھ ماہ پر مبنی انگلش لنگویج، آئی ٹی، ٹیکنووکیشنل ڈپلومہ کے کورسسز موجود ہیں ، خواہش مند طلباء متعلقہ تاریخ تک مکمل کوائف کے ساتھ اپنے فارم جمع کرواسکتے ہیں مطلوبہ تاریخ گزر جانے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیاجائے گا۔سٹوڈنٹس افئیرز اینڈ المنائی دفترکے مطابق کے آئی یو غذراور دیامر کیمپس میں یکم مارچ سے کلاسیں شروع کئے جائینگے ۔