وزیر اعلی کیخلاف عدم اعتماد تحریک یقینی ہے،نواز لیگی اراکین اسمبلی اخبارات کی حد تک وزیر اعلی کے حق میں ہیں، عمران ندیم

پیر 22 جنوری 2018 20:33

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) پیپلز پارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد تحریک یقینی ہے،نواز لیگی اراکین اسمبلی اندر سے عدم اعتماد کے حق میں جبکہ اخبارات کی حد تک وزیر اعلی کے حق میں ہیں،بہت جلد کامیاب تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی جو کہ وزیر اعلی کیلئے سرپرائز ہوگا،اندرون خانہ صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی و کونسل وزیر اعلی کے ون مین شو سے دلبرداشتہ ہوچکے ہیں،غیر منتخب افراد کو اختیارات دینا دراصل اراکین اسمبلی پر وزیر اعلی کے عدم اعتماد کا مظہر ہے،جس کی وجہ سے وزیر اعلی کے خلاف لاوہ پک رہا ہے جو کہ بہت جلد عدم اعتماد کے آتش فشاں کی صورت میں پھٹ جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہاک ہ وزیر اعلی کے رشتہ داروں کی سرکاری اداروں میں مداخلت عروج پر ہے اور انہوں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے،بین الاقوامی سرٹیفائڈ بدعنوان اور نااہل پارٹی کے نام نہاد رہنماؤں کی پیپلزپارٹی پر تنقید ڈرامے بازی سے زیادہ کچھ نہیں،موجودہ حکومت گلگت بلتستان کی نااہل ترین حکومت ہے جس نے کرپشن اقرباپروری میرٹ کی پامالی ٹھیکوں اور نوکریوں کی بندر بانٹ کے عالمی ریکارڈ قائم کئے گلگت بلتستان کے عوام کو جلد کرپٹ حکومت سے نجات دلائیں گے،اگر صوبائی حکومت عوام سے مخلص ہوتی تو عوام احتجاج دھرنے اور لانگ مارچ کبھی نہ کرتے۔

متعلقہ عنوان :