غذر ، آٹا بلیک میں فروخت کرنے کے الزام میں فلور ملز مالکان سمیت6 افراد گرفتار

ڈائریکٹر خوراک کا دورہ غذر ،ڈیوٹی پر غفلت برتنے پر 2اے سی ایس آئی معطل ،مختلف فلوز ملز کا معائینہ

پیر 22 جنوری 2018 20:33

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) غذر میں آٹا بلیک میں فروخت کرنے کے الزام میں فلور ملز مالکان سمیت6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر ڈائریکٹر سول خوراک گلگت بلتستان نے اے سی ایس آئی گاہکوچ اور سنگل کو معطل کر دیا اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کا مختلف فلوز مل پر چھاپے 50 ہزار سے زائد کے جرمانے کر دیئے گئے سیکرٹری فوڈ گلگت بلتستان برہان آفندی نے گزشتہ روز غذر میں مختلف فلوز مل پر چھاپوں کے دوران بغیر پرنٹ کے سینکڑوں آٹے کے تھیلے بر آمد ہونے پر دو فلوز مل کو سیل کر دیا تھا اور بلیک میں آٹا فروخت کرنے کے الزام میں سٹی تھانہ گاہکوچ اور سینگل تھانہ میںملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا پولیس نے فلوز مل مالکان سمیت 6 افراد کو گرفتار کر کے تفتیششروع کر دی ہے گرفتار ہونے والوں میں نعیم ،حنیف،احمد،شاہد،کمال،شاہ جعفر،قادر گل اور شکور خان شامل ہیں جن کے خلاف سٹی تھانہ گاہکوچ اور تھانہ سنگل میں مقدمہ درج ہو چکا ہے اور تمام ملزمان کو پولیس گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر پیر کے روز ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان محمد اکرام نے غذر کا دروہ کیا اور ڈیوٹی پر غفلت برتنے پر اے سی ایس آئی سنگل اور اے سی ایس آئی گاہکوچ کو فوری طور پر معطل کر دیا اس کے علاوہ مختلف فلوز مل کا بھی دورہ کیا اور مل مالکان کو آٹے کی کوالٹی بہتر بنانے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن ریٹائرکیپٹن ثناء اللہ خان نے گاہکوچ کے مختلف فلوز مل پر چھاپے مارے اس دوران انہوں نے مختلف فلوز ملز پر صفائی کی ناقص صورت حال کا سخت نوٹس لیا اور 50 ہزار روپے تک کے جرمانے کئے۔