ورکرز ویلفیئربورڈ ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف پیرکو بھی جاری

پیر 22 جنوری 2018 20:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء)ورکرز ویلفیئربورڈ ملازمین نے تنخواہوں کی بندش کے خلاف احتجاج پیرکے روزبھی جاری رکھا، ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں خیبرپختونخوااسمبلی کے باہراحتجاجی دھرنادیاجس میں خواتین نے بھی کثیرتعدادمیں شرکت کی،مظاہرین کاکہناتھاکہ پچھلے تین ماہ سے انہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے وہ سخت مالی مشکلات کاشکارہیں،تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے وہ قرض لے کرگھرکے اخراجات پورے کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب انہیں پروموشن بھی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ملازمین میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انصاف کے دعویدارحکومت سے بھی وہ بارباراپیلیں کررہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ان کاکہناتھاکہ جب تک ہمارے جائزمطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاج کاسلسلہ جاری رہے گالہٰذاصوبائی حکومت فوری طورہمارے مطالبا ت تسلیم کرے اورمزیدہمیں اپنے حق سے محروم نہ رکھاجائے۔