نقیب اللہ محسود قتل کیس: کاروائی کا سامنے کرنے والے ایس ایس پی راو انوار کے ملک سے فرار ہونے کی اطلاعات

پیر 22 جنوری 2018 20:29

نقیب اللہ محسود قتل کیس: کاروائی کا سامنے کرنے والے ایس ایس پی راو انوار ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22جنوری 2018ء)نقیب اللہ محسود قتل کیس میں کاروائی کا سامنے کرنے والے ایس ایس پی راو انوار کے ملک سے فرار ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے قبائلی نوجوان کا قتل دن بدن مشکوک ہوتا جا رہا۔اس حوالے سے قتل کا ذمہ دار کراچی پولیس میں پولیس مقابلے کے ماہر سمجھے جانے والے ایس ایس پی راو انوار کو سمجھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی راو انوار کو عہدے سے ہٹا کر انکے خلاف تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تاہم ایس ایس پی راو انوار نے کسی بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق راو انوار روپوش ہو چکے ہیں ۔انکے گھر پر تالا لگ چکا ہے جبکہ موبائل کا رابطہ نمبر بھی بند ہے۔ایسے میں کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ خفیہ راستے سے بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک ان اطلاعات کو مصدقہ نہیں کہا جا سکتا۔ملک کے کسی ائیر پورٹ سے ایس ایس پی راو انوار کے بیرون ملک جانے کی جانے کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ زمینی راستوں سے انکے فرار ہونے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔