پشاور، 8ہزارسے زائد پراجیکٹس، کنٹریکٹ اور ایڈہاک ملازمین کو مستقل نہیں کیاجاسکا

پیر 22 جنوری 2018 20:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) صوبائی حکومت کے زیرانتظام 58محکموں اور اداروں کے 8ہزارسے زائد پراجیکٹس، کنٹریکٹ اور ایڈہاک ملازمین کو مستقل نہیں کیاجاسکا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوااسمبلی کے ایجنڈے میں شامل تھا کہ صوبے کے 58محکمے اور اداروں میں آٹھ ہزار سے زائد پراجیکٹ ملازمین کومستقل کیاجائے گا اوراس متعلق بیس سے زائد اراکین اسمبلی نے اپنے ترامیم بھی پیش کئے تھے تاہم ترامیم پیش کرتے وقت حکومت نے محکمہ خزانہ سے مشاورت کیلئے وقت مانگاجس کے باعث ان ملازمین کو مستقل نہیں کیاجاسکا۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا ایمپلائز ریگولرائزیشن بل2018ء کے تحت ریسکیو 1122، پی اینڈڈی،پالیسی مینجمنٹ،فنانشل مینجمنٹ،ٹی بی پروگرام،ماں بچے کی صحت ،باچامیڈیکل کالج، تھیلی سیمیاپروگرام اوردیگرکئی اہم اداروں کے کنٹریکٹ ،پراجیکٹ اور ایڈہاک ملازمین کو مستقل کیاجاناتھا ایوان میں ان محکموں اور اداروں میں کام کرنے والے بہت سے ملازمین موجود تھے تاہم بل کو موخر کرنے پر انہیں شدیدمایوسی ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :