جامعہ کراچی، شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام کائونسلینگ سینٹر کی افتتاحی تقریب23 جنوری کو ہوگی

پیر 22 جنوری 2018 20:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں قائم ہونے والے کائونسلینگ سینٹر کی افتتاحی تقریب بروز منگل 23 جنوری 2018 ء کو صبح 11:00 بجے کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔گورنرسندھ وچانسلر جامعہ کراچی محمد زبیر تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور سینٹر کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت جبکہ رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری ،سردار یاسین ملک اور پروفیسر ڈاکٹر قدسیہ طارق خطاب کریں گی۔چیئر پرسن شعبہ نفسیات پروفیسر ڈاکٹرفرح اقبال خطبہ استقبالیہ جبکہ پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک کلمات تشکر اداکریں گی۔ڈاکٹر فرح اقبال کے مطابق مذکورہ سینٹر کے قیام کا مقصد موجودہ حالات کے پیش نظر شہریوں میں بڑھتے ہوئے ذہنی دبائو کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات ہے ،نوجوان ہمارااثاثہ ہیں اور ان ہی کے لئے مذکورہ سینٹر کا قیام عمل میں لایا جارہاہے ۔واضح رہے کہ مذکورہ سینٹر کسی بھی سرکاری جامعہ کا واحد کائونسلینگ سینٹر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :