راؤ انوار پر مقدمہ درج کرانے کیلئے نقیب اللہ کے اہلخانہ کراچی پہنچ گئے

پیر 22 جنوری 2018 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) جعلی مقابلے میں قتل کیے جانے والے نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔ اہلخانہ نقیب کے قتل کا مقدمہ درج کرائیں گے۔ایف آئی آر درج کرانے سے قبل سہراب گوٹھ میں قبائلی عمائدین کا جرگہ ہوگا۔ جرگے میں نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ بھی شریک ہوں گے۔ اس سلسلے میں ایک کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سابق ایس ایس پی رائو انوار نے نقیب اللہ کیس کے سلسلے میں کسی بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا جبکہ آئی جی سندھ نے رائو انوار کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی تردید کی ہے۔پیرکی صبح سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے گھر چھاپے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس میں ان کے گھر سے دو اہلکاروں کو بھی حراست میں لیے جانے کا بتایا گیا تھا۔آئی جی سندھ نے رائو انوار کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رائو انوار کے گھر پر کوئی چھاپہ مارا گیا اور نہ ہی کسی کو حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :