وادی کوئٹہ میں ہلکی برف باری، شہر اور نواحی علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوگیا

پیر 22 جنوری 2018 20:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) وادی کوئٹہ میں ہلکی برف باری اور بوندا باندی رات گئے تک جاری رہی جس کے بعد سے شہر اور نواحی علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوگیاتفصیلات کے مطابق پیر کی صبح سے کوئٹہ اورگردونواح میں آسمان پر گہرے باد لوں کا بسیرا ہے وادی کے اطراف میں پہاڑ بھی بادلوں کی وجہ سے دکھائی نہیں دے رہے ہیں دوپہر کے وقت شہر میں بوندا باندی ہوئی ہے اور بارش کے ساتھ ہلکی برف باری بھی ہوئی، مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی ہوا چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے،کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان چمن ،کوژک ،توبہ کاکڑی ،کان مہترزئی ،زیارت سمیت دیگر علاقوں میں برف باری ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا وادی کوئٹہ میں بھی کئی علاقوں گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،کوئٹہ شہر میں شدید سردی کے باعث زیادہ تر رش مچھلی ،سوپ کی دکھانوں ،ڈرائی فروٹ،چپلی کباب کی دکانوں پر رش دیکھنے میں آیا مچھلے نوجوانوں نے سردی کا بھر پور فائدہ اٹھایا اور گاڑیوں میں بیٹھ کر خوشبودار مشروبات پیتے رہے اور کوئٹہ شہر میں گھومتے رہے۔

متعلقہ عنوان :