کسی کو ایوان کی بے عزتی نہیں کرنے دینگے، عوامی نمائندوں کو بھیج کرعوام اپنے مسائل کاحل ڈھونڈتے ہیں ،اورنگزیب نلوٹھا

پیر 22 جنوری 2018 20:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء)صوبائی اسمبلی میںن لیگ کے پارلیمانی لیڈر اورنگزیب نلہوٹھانے کہاکہ کسی کو ایوان کی بے عزتی نہیں کرنے دینگے عوامی نمائندوں کو بھیج کرعوام اپنے مسائل کاحل ڈھونڈتے ہیں دھرناپارٹی صرف احتجاج اور گالم گلوچ کی سیاست جانتی ہے۔

(جاری ہے)

اسمبلی اجلاس کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سرداراورنگزیب نلوٹھاکاکہنا تھا کہ جورکن اسمبلی ایوان پرلعنت بھیج رہے ہیں ہم ان گالم گلوچ والوں پر لعنت بھیجتے ہیں ،قومی وطن پارٹی کی انیسہ زیب طاہرخیلی نے کہاکہ پارلیمنٹ ہائوس آئین کی رو سے سب سے سپریم ادار ہ ہے جو کوئی اس ادارے کی بے عزتی کریگاہم اس کے خلاف کھڑے ہونگے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اپنے قائد کے گالم گلوچ کو قانونی سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کسی کو ایوان کی بے عزتی نہیں کرنے دینگے۔