Live Updates

خیبرپختونخوااسمبلی میں کپتان کے نقش قدم پرعمل کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے زرگل نے بھی پارلیمنٹ پرلعنت بھیج دی

جو پارلیمنٹ نااہل شخص کو اہل قرار دے ،ختم نبوت کے قانون کوتبدیل کرے اس پر لعنت ہی بھیجنی چاہئے اپوزیشن اراکین نے ایوان میں سپیکرکے ڈیسک کاگھیرائوکرکے تحریک انصاف کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی

پیر 22 جنوری 2018 20:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں کپتان کے نقش قدم پرعمل درآمد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے زرگل نے بھی پارلیمنٹ پرلعنت بھیج دیا اورکہا کہ جو پارلیمنٹ نااہل شخص کو اہل قرار دے ،ختم نبوت کے قانون کوتبدیل کرے اس پر لعنت ہی بھیجنی چاہئے جس کے بعد اپوزیشن اراکین نے ایوان میں سپیکرکے ڈیسک کاگھیرائوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سرداراورنگزیب نلہوٹھانے نکتہ اعتراض پر کہاکہ عمران خان نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیج کر بیس کروڑعوام کی نماندوں کی توہین کی ہے یہاں پر پورے ملک کیلئے قانون بنائے جاتے ہیں لیکن عمران خان اس کوبے توقیرکررہے ہیں تینوں صوبائی اورقومی اسمبلی میں عمران خان کے اس بیان کی مذمتی قراردادمنظورکی جاچکی ہے اس لئے صوبائی اسمبلی میں بھی اس متعلق قراردادپیش کرنے کی اجازت دی جائے سپیکرکے کہنے پر کوہستان سے منتخب وزیراعلیٰ کے دست راست زرگل نے کہاکہ جوایوان نااہل شخص کو عوامی عہدوں کیلئے اہل قراردے جوختم نبوت کے قانون کو منظورکرے جوآئین کے بنیادی حقوق سے روگردانی کرے ایسے ایوان پر لعنت ہی بھیجنی چاہئے اورہم بھی لعنت بھیجتے ہیں یہ کہتے ہی ایوان مچھلی منڈی میں تبدیل ہوگیا مسلم لیگ ن ،جے یوآئی،پیپلزپارٹی اور قومی وطن پارٹی کے اراکین اسمبلی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کے خلاف بولنے لگے اپوزیشن اراکین نے سپیکرکے ڈیسک کاگھیرائوکیا اورعمران خان سمیت صوبائی اسمبلی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر جے یوآئی کے محمودبیٹنی نے کہاکہ اس ایوان میں بیٹھ کر اسی ایوان پر جولعنت بھیجتے ہیں اس کی مثال ایسی ہے کہ جس تالی میں کھائے اسی میں چھید کرے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں کان پڑی آوازسنائی نہیں دے رہی تھی سپیکر نے بعدازاں ایوان کے متعلق زرگل کے الفاظ کو کارروائی سے حذف کیا جسکے بعدسپیکر نے اجلاس کو بارہ فروری تک کیلئے ملتوی کردیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات