ڈاکٹرآصف سعید کرمانی کا ڈاکٹر جمال ناصر سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی

نثار احمد نثارنظریاتی سکہ بند مسلم لیگی کارکن تھے ، مرحوم نے سیاسی نشیب و فراز کے باوجود ایک آبرومندانہ زندگی گزاری ،سیاسی و سماجی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کی جا سکے گا، معاون خصوصی وزیراعظم

پیر 22 جنوری 2018 20:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ترجمان اوروزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرآصف سعید کرمانی نے کہا ہے کہ نثار احمد نثارنظریاتی سکہ بند مسلم لیگی کارکن تھے جن کے میرے والداحمد سعید کرمانی سے ذاتی مراسم تھے ، مرحوم نے سیاسی نشیب و فراز کے باوجود ایک آبرومندانہ زندگی گزاری ،ان کی سیاسی و سماجی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کی جا سکے گا ۔

ڈاکٹر آصف سعید کرمانی نے یہ بات پیر کو معروف سماجی رہنماء ڈاکٹر جمال ناصر سے ان کی والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نثار احمد نثارنظریاتی سکہ بند مسلم لیگی کارکن تھے جن کے میرے والداحمد سعید کرمانی سے ذاتی مراسم تھے ۔

انہوں نے نثار احمد نثار کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ کے ایک متحرک اور فعال ورکر تھے ۔ انہوں نے سیاسی نشیب و فراز کے باوجود ایک آبرومندانہ زندگی گزاری ،ان کی سیاسی و سماجی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کی جا سکے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر شرجیل میر،پروفیسرڈاکٹر ریاض احمد شیخ و دیگربھی موجود تھے ۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے اس موقع پرآصف سعید کرمانی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میںان کے گھر تشریف لائے اور ان کے دکھ میں شریک ہوئے ۔نثار احمد نثار کی وفات پر تعزیت کے سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روزجنرل ایوب، جنرل کرامت،جنرل مصطفی کمال ، میجر جنرل سہیل عزیز، برگیڈیئر سلیم ، بریگیڈیئر امانت، بریگیڈیئر فرحت بھٹی، بریگیڈیئر احمد فرحان ،جنرل سلیمان پرنسپل پی اوایف میڈیکل کالج ، ڈپٹی اسپیکر جاوید اقبال عباسی ،اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر،وزیر اطلاعات آزادکشمیر مشتاق منہاس، ڈی آئی جی موٹر وے غلام رسول زاہد،پولیس افسران وقارچوہان، پی پی رہنماء ملک حاکمین خان ،چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق ،ایم این اے غلام سرور خان ،ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات،بیرسٹر دانیال چوہدری،پی پی رہنماء ڈاکٹر اسرار احمد ،چیف آرگنائزر مسلم لیگ (پیر بگاڑا شریف) کنور قطب الدین،پیر مسعود الحق گیلانی گولڑہ شریف،مولانا فضل الرحمن خلیل، علامہ قمر حیدر زیدی ،پروفیسر مقصود جعفری،ڈائریکٹر ایف آئی اے جاوید ملک ،ڈاکٹر قاسم بھگیو،ڈاکٹر انعام الحق جاوید،وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عمر ،ریجنل کوآرڈینیٹر سی پی ایس پی پروفیسر محمد شعیب شفیع، پرنسپل راول میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم شاہ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی ڈاکٹر خالد رندھاوا،ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر شہزاد احمد، ڈی ایم ایس ڈاکٹر طارق خان نیازی ،ڈاکٹرحنیف، ایم ایس بے نظیر بھٹوہسپتال ڈاکٹر ارشد علی صابر،آر آئی سی کے ایم ایس ڈاکٹر سہیل، وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل کالج ڈاکٹر جاوید ملک ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر ارشد رانا، نوری ہسپتال کے ڈاکٹر فہیم ،پروفیسر مصدق خان، پروفیسرڈاکٹر جہانگیر سرور، پروفیسر اسلم چوہدری، پروفیسر شگفتہ سیال ، پروفیسررضوانہ چوہدری ،پروفیسر مطیع اللہ خان ،پروفیسر مبشر اے ملک ،پروفیسر نعیم ضیاء ،فیملی فزیشن ڈاکٹر منظور احمد یسریٰ میڈیکل کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر سلطان ،اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پروفیسر خرم ،ڈاکٹر عبدالقیوم اعوان، ڈاکٹرمہدی راجہ،ڈاکٹر شہزاد منظور ، تنویر اقبال پاشا،چیئرمین یوسی 19عبدالغیور بٹ ،چیئرمین یوسی 20حاجی محمد ارشد،ارسلان شیخ ،امیرالدین ، حاجی پرویز خان ، پیر اشرف ، اورنگ زیب، یاسین خان ، ارشد اللہ دتہ، عابد عباسی ، حامد عباسی ، ڈپٹی میئر اسلام آباد چوہدری رفعت محمود،ڈائریکٹر ایجوکیشن ملک اصغر ،راجہ عرفان امتیازایڈووکیٹ ،سابق صدور چیمبرسید علی رضامشہدی،ہمایوں پرویز،میاں عمران حیات، چیئرمین یوسی 19عبدالغیو ر بٹ ،چیئرمین یوسی 20حاجی محمد ارشد،ایم ڈی اے پی پی مسعود ملک ، ا ی ڈی چوہدری نعیم و دیگرنے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم نثار احمد نثار کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے اور ان کی تحریک پاکستان اور مسلم لیگ کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :