پشاور،ضلع کونسل مردان نے گوجر گڑھی میں درندگی کی شکار آسماء کے لواحقین کے لئے 20لاکھ کی مالی امداد کی قرارداد منظور کر لی
پیر 22 جنوری 2018 20:21
(جاری ہے)
انہوں نے محکمہ تعلیم اور سوشل ویلفیئر کے محکموں کو ہدایت جاری کی کہ تشدد اور زیادتی سے بچاؤ اور بچیوں میں اس حوالے سے آگاہی کے لئے اقدامات اٹھائیں۔انہوںنے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ بچیوں کے ساتھ جنسی تشدد کے حوالے سے قانون سازی میں جو سقم ہے انہیں دور کرنے کے ساتھ ساتھ تمام قوانین ، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے مطابق کئے جائیں۔
انہوں نے ضلع کونسل،تحصیل،ویلج اور نیبرہڈ کونسلوں کے اراکین کو ہدایت کی کہ معاشرے میں بچوں پر تشدد کے خلاف آگاہی کے لئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔ضلع ناظم نے قرار داد پیش کرتے ہوئے مرکزی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ درندگی کی شکار آسما،شب نور،مریم بی بی،حسینہ اور شبنم کے خاندانوں کی مالی امداد کی جائے۔انہوں نے عدالتی نظام میں سقم کو دورکرنے اور شب نور کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت اور مریم بی بی کیس کی دوبارہ از سر نو تحقیقات اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے بچیوں سے زیادتی کیسوںکے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا۔حمایت اللہ مایار نے کونسل کی جانب سے آسماء کے لواحقین کے لئے 20لاکھ اور دیگر بچیوں کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کے حوالے سے قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اراکینس کونسل مولانا امانت شاہ حقانی،سعدیہ مایار،ملک شوکت،واجد علی،نعیمہ ناز ،حبیب رسول،نعیم انور نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے نقیب اللہ محسود اور آسما کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دینے، بچیوں کے تحفظ کے لئے موثر قانون سازی کے ساتھ ساتھ ملوث ملزمان کو سر عام پھانسی دینے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیوں کو فعال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔بعدازاں کنونیئر اسد علی نے کونسل کااجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیا۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.