پشاور،کیپٹل سٹی پولیس نے فیس بک پر خواتین کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتا ر کر لیا

پیر 22 جنوری 2018 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) کیپٹل سٹی پولیس کینٹ ڈویژن نے فیس بک پر NGO برائے حقوق خواتین کے ورکرخاتون کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتا ر کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلا لئی اسماعیل زوجہ دائود شاہ سکنہ فلیٹ نمبر 2 خیبر سپر مارکیٹ صدر نے مورخہ 23نومبر2017 کو تھانہ گلبرک میں رپورٹ درج کی کہ میں 2009 سے ایک NGO برائے حقوق خواتین چلا رہی ہوں تقریبا دو ماہ قبل ایک جعلی فیس بک آئی ڈی کے زریعے میر ی تصاویر پر نفرت آمیز کمینٹس پبلک میں شیئر کی اس کے علاوہ دیگر فیس بک آئی ڈی سے میر ی کردار کشی کی گئی اور ویڈیو کال کے زریعے سے قتل کی دھمکیاں دی مقدمہ درج رجسٹر ڈ کرکے ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس کینٹ کمال حسین خان کی قیادت میں ایس ایچ او گلبرک ،انوسٹی گیشن آفیسر عرفان خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے سائنسی خطوط پر ملزم کا سراغ لگا کر ملزم حمزہ ولد صابر ساکن مردان کو گرفتار کر لیا،پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے

متعلقہ عنوان :