انوشہ رحمن خان بین الا قوامی سالانہ اجلاس برائے اکنامک فورم 2018میں شرکت کیلئے 3روزہ دورے پر ڈیوس روانہ ہو گئیں

پیر 22 جنوری 2018 20:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن خان بین الا قوامی سالانہ اجلاس برائے اکنامک فورم 2018میں شرکت کیلئے 3روزہ دورے پر ڈیوس روانہ ہو گئیں ڈبلیو ای ایف کیمنیجنگ بورڈ نے انکوخصو صی دعوت دی ، وزیر مملکت انفارمیشن اور مو اصلا تی ٹیکنالوجیزکے مختلف اجلاسوں میں شرکت کر یں گی ، وہ دنیا کے نامور رہنمائوں کے ہمراہ بطور پینلیسٹ اور خصوصی مہمان کی حیثیت سے شریک ہو ں گی اور ڈبلیوای ایف کے اجلاسو ں بشمول منسلکہ راہداری، ڈیجیٹل سوک پیش کی حفا ظت نجی معلومات اور سیکیورٹی ، لیور یجینگ ڈیجیٹل ڈیلیو و یلیو برائے سو سائٹی وغیرہ پر خطا ب کریں گی ، امید کی جاتی ہے کہ اس سالانہ اجلاس سے زندگی کے ہرپہلوسے تعلق رکھنے والے 3000سے زائد رہنمائوں کو متا ثر کر ے گی ، وہ آئی ڈی کے میدان میں پاکستان کی کامیابیوں اورمستقبل کے منصوبوں کو اس شعبہ میں’’ ڈیجیٹل پاکستان ‘‘میں تبدیل کرنے لے لیے اس شعبہ کی تر قی کے بارے میں بیان کریں گی ، اقوام متحدہ کے ٹیلی مو اصلا ت کے بین الا قوامی ٹیلی کمیونکیشن یونین کے سیکر ٹری جنرل نے بھی انکو دعوت دی جس میں وہ ڈبلیوای ایف کے دوران پائیدار ترقی کے لیے براڈ بینڈ کمیشن آئی ٹی یو اور یو نیکو کے ایک مشترکہ پہلو پر بات چیت ہو گی ، جسکا مقصد آئی سی ٹی /براڈ بینڈ کنیکٹو ٹی اور ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ کی سر گر میوں کا فر وغ ہے،انوشہ رحمن جولائی 2016 سے بر اڈ بینڈ کمیشن کی کمشنر ہیں ، وزیر مملکت ڈبیلوای ایف کے سالانہ اجلاس میں عالمی ٹیکنالوجی کے رہنمائوں کے ساتھ دوطر فہ باہمی ملا قات کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔