بھکر،گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر میں2016-17میں ہنرمندی کے مختلف 14شعبوں میں248افراد نے ٹریننگ حاصل کی

پیر 22 جنوری 2018 20:12

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء)گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر میں2016-17میں ہنرمندی کے مختلف 14شعبوں میں248افراد نے ٹریننگ حاصل کی جن میں سی174افراد نے مختلف شعبہ جات میں اپنے ہنرکے ذریعے باعزت روزگار حاصل کیا۔یہ بات گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر میں منعقدہ تقریب میں بتائی گئی جس میں سکلڈکمپی ٹیشن کے شرکاء میں انعامات واسناد تقسیم کیے گئے ۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی تھے جبکہ صدارت ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا بھکر/میانوالی فداحسین کہاوڑ،وائس چیئرمین بلدیہ بھکر رانامحمد حنیف ،ادارہ کے سربراہ سیدابرارمحمود نقوی،چیئرمین ضلعی زکواة وعشر کمیٹی آفتاب احمد گلو ایڈووکیٹ،پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جاوید علی بھڈوال ودیگر افراد بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی اورڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کو ہنر مند افرادکی جانب سے بنائے گئے مختلف اقسام کے ماڈلز کا معائنہ کروایاگیااورگورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ بھی دی گئی جس پر انہوں نے ادارہ ہذا اورہنرمند افراد کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں تقریب تقسیم انعامات سے مہمان خصوصی ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی،ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹافداحسین کہاوڑ،وائس چیئرمین بلدیہ بھکر رانامحمد حنیف ،چیئرمین ضلعی زکواة وعشر کمیٹی آفتاب احمد گلو ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔

مقررین نے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر میں ہنرمندی کے حصول کو دورحاضر کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے کہاکہ ہنرمندافراد کسی بھی معاشرہ کی ترقی میں اہم کرداراداکرتے ہیںاورہنرمندی کے ذریعے باعزت روزگار حاصل کرتے ہیں۔مقررین نے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ کے حصول کیلئے عوام الناس کو اسکی افادیت کے بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔تقریب کے آخر میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر میں گذشتہ سیشن میں پنجاب بورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں ڈسٹرکٹ لیول پر اول اوردوم آنیوالے اورموجودہ سیشن میں بہترین کارکردگی دکھانیوالے افراد میں شیلڈز اورسرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے ۔تقریب کے آخر میں ادارہ کے سربراہ سید ابرار محمود نقوی نے تمام شرکاء کاخصوصی طورپر شکریہ اداکیا۔