․ملکوال،ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے چیئرمین یونین کونسل سائووال شفقت بلال گوندل کے خلاف الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل قرار دیا

شفقت بلال گوندل ہی یونین کونسل سائووال کے چیئرمین ہوں گے

پیر 22 جنوری 2018 20:11

ملکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے چیئرمین یونین کونسل سائووال شفقت بلال گوندل کے خلاف الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل قرار دے دیا، شفقت بلال گوندل ہی پہلے کی طرح یونین کونسل سائووال کے چیئرمین ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سائووال کے چیئرمین شفقت بلال کیخلاف مخالف امیدوار چوہدری عبدالغفور نے الیکشن ٹریبونل اسلام آباد میں پٹیشن دائرکی تھی جس کا فیصلہ چندروز قبل چوہدری عبدالغفور کے حق میں دیا گیا تھا،تاہم اس فیصلہ کے خلاف شفقت بلال گوندل نے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا جس پر فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس خالد محمود اور جسٹس شمس محمود مرزا پرمشتمل ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے 2 رکنی بینچ نے چیئرمین یونین کونسل سائووال شفقت بلال گوندل کے خلاف دیئے گئے الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ کو معطل قرار دیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اشرف کے فیصلہ کو برقرار رکھا۔

اس فیصلہ سے شفقت بلال گوندل ہی پہلے کی طرح یونین کونسل سائووال کے چیئرمین ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :