بلوچستان کے طول وعرض میں غریب عوام کیلئے نئے پراجیکٹس شروع کریں گے ،صوبائی صدر ا لخدمت فائونڈیشن

پیر 22 جنوری 2018 20:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) ا لخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدرجمیل احمدکرد نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کی نئی ٹیم کام میں وسعت وبہتری کیساتھ بلوچستان کے طول وعرض میں غربت کے خاتمہ اور غریب وبے سہارا عوام کیلئے نئے منصوبہ وپراجیکٹس شروع کریں گے ،الحمداللہ اخلاص ودیانت کیساتھ بہترین خدمات میں الخدمت کاکوئی مقابلہ نہیں کر سکتا،بلوچستان کے دور درازعلاقوں کے غربت وبے روزگاری میں الخدمت بھر پور خدمات سرانجام دی رہی ہے ،الخدمت کی نئی ٹیم مخلص ،اپنی اپنی فیلڈمیں تجربہ کار،انفاق فی اللہ سے جذبے سے سرشاراوران سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں ،جماعت اسلامی نے الخدمت کے ذریعے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی دیانت کیساتھ خدمت کرنے کا ریکارڈ قائم کیا، دکھی انسانیت کی خدمت غم سمیٹنے وخوشیاں عام کرنے کیلئے ضروری ہیں،دیانت واخلاص سے خدمت کرنے سے روحانی سکون واطمینان کیساتھ دنیا وآخرت کی کامیابی وخوشحالی میسرآسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کوئٹہ ریجن کے بورڈ آف مینجمنٹ کے دوسرے سالانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں صوبائی نائب صدوراعجازمحبوب ،ڈاکٹرحفیظ اللہ خروٹی ،کوئٹہ کے صدر ڈاکٹرنعمت اللہ وڈاکٹرمحمد شاہ کاکڑ،حکمت مینگل ،محمد ہارون ،محمدہاشم سمیت شعبہ جات کے نگران وذمہ داران نے شرکت کی ۔ سابقہ رپورٹ کی روشنی میں نئے منصوبہ بندی پر طویل غوروخوض کیا گیا اس موقع پر طئے کیاگیاکہ الخدمت فائونڈیشن نئی منصوبہ بندی وسروے کیساتھ بلوچستان کے تمام اضلاع میں کام شروع کریں گے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی غرباء مساکین ویتیموں کے پراجیکٹس میں وسعت لائیں گے ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹرفلٹریشن پلانٹ بنائیں گے ،جدیدایماناہسپتال کی تعمیر بھی جاری ہیں ،ڈائیگنوسٹک سنٹر میں جدت لاکر بلڈ بنک قائم کرنے کی کوشش کریں گے ،ایمبولینس سروس کو مزید فعال بناکر صوبہ کے جن اضلاع میں الخدمت ایمبولینس سروس نہیں وہاں بھی ایمبولینس سروس شروع کریں گے ،کوئٹہ میں یتیم بچوں کی کفالت کیلئے آغوش سنٹرکیلئے زمین ملتے ہی اس پر کام شروع کیا جائیگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آفات سے بچائو ودیگر آفت ومصیبت کے موقع پر الخدمت کو الرٹ کرنے کیلئے بھی منصوبے پر کام کریں گے ۔الخدمت فائونڈیشن آفات سے بچائو،تعلیم ، صحت ،روزگاروصاف پانی کی فراہمی سمیت یتیموں کی کفالت،سماجی وبین الاقوامی خدمات بھر پور طریقے سے بلاتفریق رنگ ونسل ملک بھر کی طرح بلوچستان کے دوردرازعلاقوں میں ادا کر رہی ہے ، بلوچستان میں غربت بے روزگاری ،حکومتی عدم توجہی وفاصلوں کی وجہ سے کام کے مواقع بہت ہے یتیم بچوں کی کفالت ،پینے کی صاف پانی کی فراہمی ،تعلیم وصحت کے دیگر پراجیکٹس کیلئے فنڈزریزنگ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

دینی نقطہ نظر سے ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم غرباء ومساکین ،یتیموں ،بیوائوں اور بے سہاراافرادویتیم بچوں کی سرپرستی ومددکریں ۔

متعلقہ عنوان :