لورالائی ، عوامی حلقوں اور ٹرانسپورٹروں کا 8ماہ سے جاری کوئٹہ روڈ پر کام میں سست روی پر اظہار تشویش

پیر 22 جنوری 2018 20:11

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) لورالائی کے عوامی حلقوں اور ٹرانسپورٹروں نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں لورالائی کوئٹہ روڈ جوکہ قلعہ سیف اللہ تک زیر تعمیر ہے کے سست روی اور اس کے ناقص ڈیوریشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ گذشتہ آٹھ ماہ سے روڈ پر کام جاری ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ہمیں اس کی سست روی پر تشویش ہے اس کے علاوہ اس کے ڈیوریشن کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور آنے جانے والے مسافروں کو تکلیف کے علاوہ گاڑی مالکان کے لئے نقصان کا باعث ہے کیونکہ کمپنی ڈیوریشن پر نہ کڈے برتا ہے اور نہ اس پر پانی کا چڑکائو کرتا ہے جس کی وجہ سے آئے روز گاڑیاں ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں جس پر ہزاروں روپے خرچ کیا جاتا ہے لہٰذا ہم حکام بالا این ایچ اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ روڈ پر کام تیز اور ڈیوریشن کی ناقص صورتحال پر توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :