سکائوٹس یوتھ کونسل کے زیراہتمام کوئٹہ اور مضافاتی علاقوں کے غریب بچوں میں گرم کپڑوں کی تقسیم

پیر 22 جنوری 2018 20:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) سکائوٹس یوتھ کونسل کے زیراہتمام کوئٹہ شہر اور مضافات میں غریب اور بے کس بچوں میں سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے تقسم کئے گئے ،سکاٹس یوتھ کونسل کے چیئرمین سعدوقاص کا اس موقعے پر کہنا تھاکہ ہمارے اردگرد ایسے بہت سے سفیدپوش لوگ ہے ،جو غربت اور ناچاری اور بے بسی کی زندگی گزار رہے ،لیکن ہمیں ان کی تکالیف کا احساس کرنا چاہیے ،بحیثیت انسان یہ ہماری ذمہ داری ہے ،اور دین اسلام ہمیں بھی یہی درس دیتا ہے ،انہوں نے مذید کہا کہ چائلڈ لیبر اور اسٹریٹ چائلڈ کیلئے حکومت موثر پالیسی بنائے اور اس پر ہنگامی بنیادوں پرعمل درآمد کیا جائیں ،تاکہ ہم قوم کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :