چارسدہ‘ لیڈی ہیلتھ ورکرزکا کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 22 جنوری 2018 20:05

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) چارسدہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پیرکے روز مطالبات کے حق اور کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر حملے کے خلاف چارسدہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور پولیو ٹیموںکو تحفظ اور بھر پور سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر حملے کے خلاف اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے چارسدہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے صوبائی نائب صدر ثمینہ نعیم اور ضلعی صدر نیلو فر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے غیر تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کوتعینات کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے آئے روز ناخوشگوار واقعات پیش آرہے ہیں۔ مظاہرین نے انسداد پولیو مہم کے د وران شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کو شہداء پیکج دینے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں کے حملے ان کو اپنے فرائض کی ادائیگی سے نہیں روک سکتے بلکہ ہم اپنا کام پہلے سے زیادہ زور وشور سے جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :