حافظ آباد ، نواحی گائوں مہدی آباد میں سیوریج کے لیے بنایانالہ تعمیر کے چند روز بعد ہی ٹوٹ گیا

سیوریج کا پانی سڑک پر کھڑے ہونے سے سڑک سے گزرنا محال ہو گیا جس پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے

پیر 22 جنوری 2018 20:03

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں مہدی آباد میں سیوریج کے لیے بنایانالہ تعمیر کے چند روز بعد ہی ٹوٹ گیا۔ سیوریج کا پانی سڑک پر کھڑے ہونے سے سڑک سے گزرنا محال ہو گیا جس پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن غیر معیاری اور ناقص تعمیر کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

مہدی آباد میں علاقے کے سیوریج نظام کو بہتر بنانے کے لیے پختہ نالے کی تعمیر کی گئی لیکن ٹھیکیدار کی غفلت ، لاپراہی اور ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے چند روز میں ہی نالہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا جس کے باعث گندا پانی نالے سے باہرنکل سڑک میں جمع ہو گیا۔ گندے پانی کی وجہ سے علاقے بھر میں بدبو اور تعفن پھیلنے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ضلع کونسل کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص میٹریل لگا تعمیرات کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار نالہ کی از سر نو تعمیر کی جائے۔

متعلقہ عنوان :