حافظ آباد، اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر بآسانی دستیابی صارفین کا بنیادی حق ہے، اللہ دتہ وڑائچ

انجمن تاجران کے نمائیندوں سے باہمی مشاورت کے بعد طے ہونے والے نرخوں سے تجاوز کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ آباد

پیر 22 جنوری 2018 20:03

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ آباد اللہ دتہ وڑائچ نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر بآسانی دستیابی صارفین کا بنیادی حق ہے اور ضلعی انتظامیہ بالخصوص پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے انجمن تاجران کے نمائیندوں سے باہمی مشاورت کے بعد طے ہونے والے نرخوں سے تجاوز کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیںاور گراں فروشوں کے خلاف ٹھوس کاروائی کرتے ہوئے عوام اور صارفین کے مفاد کا تحفظ کیا جائیگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جائز منافع ہر تاجر اور دوکاندار کا حق ہے تاہم اسکی آڑ میں اپنے من مانے نرخ وصول کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے اور مقررہ نرخوں پر عمل درآمد کرایا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد امتیاز شاہد گوندل ،اے سی کوارڈ اعجاز بھٹہ ،ڈی او انٹر پرائزز سید ارشد الیاس سمیت کمیٹی کے اراکین افسران ،انجمن تاجران اور صارفین کے نمائیندوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس میں 20کلو گرام آٹے کے نرخ 750،چھوٹا گوشت 600،بڑا گوشت 300،کائینات باسمتی 105،386باسمتی 65،چینی 52،دال چنا باریک 84،دال چنا موٹی 90،دال ماش 135،دال مونگ دھلی ہوئی اور چھلکے والی 83،دال مسور موٹی 70،دال مسور باریک 125،سفید چنے کینڈا والے 135،سفید چنے دیسی 110،کالے چنے 88،روٹی 6روپے سرخ مرچ پسی ہوئی 200فی کلو گرام جبکہ دودھ فی لیٹر 65دہی 70روپے جبکہ بیسن 95روپے فی کلو گرام فروخت کیا جائیگا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ہدایت کی کہ بالخصوص پانی ملے گوشت کی فروخت ہر صورت روکی جائے اور گھٹیا ،غیر معیاری اور پانی ملا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں موئثر کریک ڈائون کیا جائے۔