کرا چی،سر ما یہ کا ر ی کی فضا ء کو بہتر بنا نا ہما ر ی قو می ذمہ دا ر ی ہے،نا ہید میمن

تا کہ صو با ئی اور قومی سطح پر ہما را وطن کا رو با ر کیلئے بہترین جگہ قرا ر دیا پا ئے،صو بے میں کا رو با ر کو آسان بنا نے کیلئے سندھ حکومت نے پہلے مر حلے میں ویب پور ٹل تشکیل دے دیا ہے جو کہ تما م صوبائی اور مر کزی ڈیٹا بیس اور ادا رو ں سے منسلک ہو گا ،چیئر پر سن سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ

پیر 22 جنوری 2018 20:03

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) سندھ میں کا رو با ر کو آسان بنا نے کے اصلا حا تی پرو گرا م (Ease of Doing Business Reforms Program) کے حوالے سے چیئر پر سن سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ نا ہید میمن نے پیرکے روز ورلڈ بینک گرو پ کے تعا ون سے منعقدہ پریس کا نفرنس میں صو بے میں کا رو با ری اصلا حا ت لا نے کیلئے سندھ حکو مت کے اقدا ما ت پر تفصیل سے رو شنی ڈالی ۔

انہو ں نے کہا کہ سر ما یہ کا ر ی کی فضا ء کو بہتر بنا نا ہما ر ی قو می ذمہ دا ر ی ہے تا کہ صو با ئی اور قومی سطح پر ہما را وطن کا رو با ر کیلئے بہترین جگہ قرا ر دیا پا ئے ۔اس مو قع پر چیئرپرسن سندھ بو رڈ آف انویسٹمنٹ نا ہید میمن نے کہا ہے کہ صو بے میں کا رو با ر کو آسان بنا نے کیلئے سندھ حکومت نے پہلے مر حلے میں ویب پور ٹل تشکیل دے دیا ہے جو کہ تما م صوبائی اور مر کزی ڈیٹا بیس اور ادا رو ں سے منسلک ہو گا تا کہ بزنس مین اپنی متعلقہ رجسٹریشن ایک جگہ سے ایک وقت میں کرا نے کیلئے رجو ع کر سکے ۔

(جاری ہے)

یہ سہولت سندھ ایک محکمو ں میں پا ئلٹ کے طو ر پر شرو ع کی جائے گی اور کرا چی چیمبر آف کا مر س کے دفترمیں بھی دستیا ب ہو گی۔ اس پو ر ٹل کے ذر یعے کا رو با ر کر نے والو ں کو ون اسٹا پ بز نس رجسٹریشن کی سہو لت میسر ہو گی ۔انہو ں نے بتا یا کہ متعلقہ صو با ئی ادا ر ے تعمیرا تی اجا زت نا مہ Construction Permit کے قوا نین میں اصلا حا ت کر رہے ہیں جن میں( الف )ماحولیات پر بہت کم اثرا ت کے حا مل منصو بو ں کیلئے ما حولیا تی منظو ر ی کا ڈی نوٹیفیکیشن ،(ب) کرا چی واٹر اینڈ سیوریج بور ڈ سے پا نی کنیکشن کیلئے طر یقہ کا ر میں آسا نی اور ٹا ئم لا ئن میں کمی لا نا اور (ج) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھا ر ٹی سے بلڈنگ پر مٹ کے حصو ل کے پرو سیجر میں کمی لانا شا مل ہیں ۔

انہو ں نے بتا یا کہ کچھ اصلا حا ت مثلا بو ر ڈ آف ریو نیو میں لینڈ ایڈ منسٹریشن اور ریو نیو مینجمنٹ انفا ر میشن (LARMIS) پر پہلے ہی عملدرآمد شرو ع ہو چکا ہے ۔تما م حا ضر رجسٹریشن کی اسکیننگ ہو جا نے کے سبب پرا پر ٹی رجسٹریشن کی آٹومیشن کا آغا ز ہو چکا ہے اور یہ آن لائن مو جو د ہے ۔رجسٹریشن اتھا ر ٹی کے رو برو ڈیڈ DEED کی ایگزیکیو شن اور رجسٹریشن کی ٹا ئم لا ئن میں کمی لا ئی گئی ہے ۔

کرا چی واٹر اینڈ سیوریج بور ڈ نے بھی نئے کنیکشن دینے کیلئے اپنی شرا ئط کو 8سے گھٹا کر 4کر دیا گیاہے ۔چیئر پر سن نا ہید میمن نے بتا یا کہ سندھ میں (ایز آ ف ڈئونگ بزنس ) کا رو با ر کو آسا ن تر بنا نے کیلئے اصلا حا ت کی غر ض سے ایک اسٹیرنگ کمیٹی چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدا ر ت کا م کر رہی ہے جبکہ چیئرپرسن ایس بی آئی اس کمیٹی کی شریک چیئر پر سن ہیں ۔

انہو ں نے بتا یا کہ سندھ حکومت نے اصلا حا تی ایجنڈہ کے تحت ایک پر عزم یو نٹ سندھ انویسٹمنٹ کلا ئمٹ امپرو ومنٹ سیل (SICIC) کے نا م سے تشکیل دیا ہے ۔اصلا حا ت کا یہ منصو بہ وفا قی اور صو با ئی سطحو ں پر کارو با ر ی اصلاحات لا نے کے ایک بڑ ے منصو بے کا حصہ ہے جس کے انڈیکٹرز میں کاروبا ر کا آغا ز ،کنسٹرکشن پر مٹ ،پرا پر ٹی رجسٹریشن ،معا ہدو ں پر عملدرآمد اور محصو لا ت کی ادائیگی جسے انڈیکٹرز شا مل ہیں اس مو قع پر ورلڈ بینک گرو پ کے سینئر اکنا مسٹ امجد بشیر نے کہا کہ ورلڈ بینک پاکستان میں بزنس اصلا حا ت کا سر گر می سے حا می رہا ہے تا کہ انفرا د ی کا رو با ر یا کمپنی کی سطح پر کا رو با ری مسائل کو کم وقت میں کم خر چ سے حل کر لیا جائے ۔

انہو ں نے بتا یا کہ ورلڈ بنک گرو پ ہر سال ایز آف ڈئو نگ بز نس انڈیکس تیا رکر تا ہے ۔یہ انڈٰکس دنیا کی 190معیشتو ں میں جن میں پا کستا ن کے شہر کرا چی اور لا ہو ر شا مل ہیں میں کا رو با ر ی قوا نین کی کارکردگی ،معیا ر اور عملدرآمد کو جا نچتا ہے ۔یہ انڈیکس 10انڈیکٹر ز کے ذریعے قواعد کو ما پتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :