زینب کے قاتلوں کو 24 گھنٹے میں پکڑنے کے وزیر اعلی کے دعوے دم توڑ گئے،غلام علی خان ، قاضی شفیق

پیر 22 جنوری 2018 20:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء)پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان ،ترجمان عوامی تحریک قاضی شفیق نے کہا ہے کہ زینب کے قاتلوں کو 24 گھنٹے میں پکڑنے کے وزیر اعلی کے دعوے دم توڑ گئے،ناکام حکمرانوں کی ناکام انتظامیہ اور بیڈ گوورننس کا پول کھل گیا ہے،پارلیمنٹ کے تقدس کی بات کرنے والوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں قوم کی بیٹیوں کا تقدس نظر نہیں آیا،جھوٹ بولنا، الزام تراشی ،اور انتشار پھیلانا ن لیگ کے منشور کا بنیادی عنصر ہے،لاہور کے احتجاج میں عددی اعتبار سے کمی نہیں تھی، مخالفین کا پروپیگنڈا ہے، حق اور سچ کی راہ میں تعداد میٹر نہیں کرتی،ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز عوامی تحریک راولپنڈی،اسلام آباد کے عہدیداران ابراررضاایڈووکیٹ،راجہ منیراعجاز،سعید راجہ،سہیل عباسی،۔

(جاری ہے)

ملک طاہر جاوید،امجد عباسی،راجہ جہانگیر،منور اقبال،مذمل قادری،حافظ اویس اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا کہ ججوں اور عدلیہ کی توہین کرنے والوں نے پچھلے 10 سال سے پاکستان کے عوام کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک روا رکھا، پاکستان میں مہنگائی کی شرح پوری دنیا سے زیادہ ہے،قاتل اعلی پنجاب پچھلے الیکشن کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے سابق صدر زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعوے کرتے رہے،اور الیکشن2018کے قریب آتے ہی آج ایک بار پھر وہی دعوے دہرا کے عوام کو بے وقف نہیں بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔راٹھور