سرگودھا، ایک ہی روز ٹریفک کے 3 حادثات 5 افراد جان بحق

پیر 22 جنوری 2018 20:02

حیدرآباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) ایک ہی روز ٹریفک کے 3 حادثات میں 5 افراد جان بحق ہو گے۔بتایا گیا ہے کہ سرگودھا گجرات روڈ پر موضع سالم کے قریب 2 موٹرسائیکلیوں کے تصادم میں 2 نوجوان محمد افتخار اور ثاقب جان بحق ہو گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح چک 114 لوکڑی کے قریب 2 تیز رفتار کاروں کے تصادم میں دوافراد محمد بلال اور محمد امیر جان بحق ہو گے۔علاوہ ازیں سرگودھا خوشاب روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موضع دھریمہ جناح کالونی کا علی خان جان بحق ہو گیا۔پولیس نے تینوں حادثات کے واقعات میں موقع پر پہنچ کر متوفین کی نعشیں ہسپال منتقل کر کے کاروائی شروع کے دی۔

متعلقہ عنوان :