کوئٹہ، پولیو جیسی موذی بیماری کے خاتمے کے لئے سرکاری اور غیرسرکاری ادارے اپنا کردار ادا کریں،گورنرمحمد خان اچکزئی

پیر 22 جنوری 2018 20:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پولیو جیسی موذی بیماری کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت اور اس سے منسلک تمام سرکاری اور غیرسرکاری ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ صوبے بھر کے بچوں کے خوشحال اور صحت مند مستقبل کو محفوظ اور یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی مہم میں روٹری انٹرنیشنل پاکستان قومی پولیو پلس کمیٹی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں روٹری انٹرنیشنل پاکستان پولیو کمیٹی کے چیئرمین عزیز میمن کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ عمر بھر کے لئے معذور کرنے والی بیماری کے مکمل خاتمے تک بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانا والدین کا فرض ہے۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان نے مذہبی علماء کرام اور میڈیا پر زور دیا کہ انسدواد پولیو کے بارے میں اجتماعی شعور اجاگر کرنے میں بھرپور کردار اداکریں۔

گورنر نے گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلانے والوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور محکمہ صحت پر زور دیا کہ وہ ان کی سیکیورٹی سمیت دیگر پہلوؤں کو بھی سامنے رکھیں تاکہ کسی بھی علاقہ میں کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :