تبدیلی والے پختونوں کو چھوڑ کر پنجاب کی جنگ لڑ ر ہے ہیں، سردار حسین بابک

پیر 22 جنوری 2018 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایم پی اے سردار حسین بابک نے کہاہے کہ اسلام اور مذہب کے دعویدار اسلام کے نام پر پار لیمنٹ کے خواہش مندہیں۔اسلام آج سے چودہ سو سال پہلے آیا ہے اور اسلام کی تمام تعلیمات مکمل ہیں۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے دعویدار ساڑھے چار سالوں میں تبدیلی نہ لاسکے ،پی ٹی ائی نے پختونوں کے دئیے ہو ئے مینڈیٹ کا اخترام نہ کیا اور صوبے کے پختونوں کو بے سروسامانی کی حالت میں چھوڑ کر پنجاب کی جنگ لڑ ر ہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے 77بونیر میں آمبیلہ اور سورا میں الگ الگ شمولیتی اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا،اس موقع پر آمبیلہ اور سورا میں در جنوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا، سردار حسین بابک نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو سرخ ٹوپیاں پہنائیں اور انہیں مبارکباد پیش کی ،تقر یب سے این اے 28کے امیدوار حاجی رئوف خان،صدر مندنڑ نصیب خان،نائب ناظم اشتر خان،انفار میشن سیکرٹری یعقوت خان،شمشیر باچا،امیر سلطان خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

سردار بابک نے کہاکہ پختون قوم ملک کی مظلوم قوم بن چکی ہے پختونخوا میں بجلی ،گیس ،معدنیات اور دیگر ذخائر موجود ہیں لیکن وفاق پختونوں سے ان وسائل کو اونے پونے داموں خر ید کر واپس اسے مہنگے داموں فر وخت کر ر ہا ہے۔حاجی روف خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ مذہبی جماعتیں ایم ایم اے کی بحالی میں مصروف ہیں لیکن بونیر میں کو ئی بھی ایم ایم اے کی بحالی کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے نے پہلے دور میں اسلام اور مذہب کی کونسی خدمت کی ہے کہ اب دوبارہ عوام کو دھوکہ دینے کے لئے اتحاد کر ر ہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی ائی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اور اب نظر یاتی کار کنوں کو چھوڑ کر امپورٹیڈ امیدواروں کو ٹکٹ دیئے جا ر ہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اے این پی نے اپنے سابقہ دور حکومت میں تمام تر نا مساعد حالات کے باوجود صوبے میں تر قیاتی کاموں کا جال بچھایا تھا اور پختون قوم کو تر قی کی راہ پر گامزن کیا تھا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور اپنی آنے والے نسلوں کی بقاء ،تر قی اور خوشحالی کے لئے اے این پی کے سر خ جھنڈے تلے متحد ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :