شریفوں نے اربوں کی کرپشن بے نقاب ہونے پرنیب،عدلیہ کودھمکیاں دیناشروع کردیں،عمران خان

نیب و عدلیہ کو دھمکیاں مکمل طور پر شرمناک اور ناقابل قبول ہیں،ٹوئٹ

پیر 22 جنوری 2018 20:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شریفوں نے اربوں کی کرپشن بے نقاب ہونے پرنیب،عدلیہ کودھمکیاں دیناشروع کردیں،نیب و عدلیہ کو دھمکیاں مکمل طور پر شرمناک اور ناقابل قبول ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شریفوں نے یہ فرعونیت تین دہائیوں سے جاری رکھی ہوئی ہے،نیب و عدلیہ کو دھمکیاں مکمل طور پر شرمناک اور ناقابل قبول ہیں،شریفوں نے اربوں کی کرپشن بے نقاب ہونے پرنیب،عدلیہ کودھمکیاں دیناشروع کردیں ہیں ، عوام شریفوں کی اس آمریت کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :