مشیر قومی اسلامتی ناصر جنجوعہ سے چینی سفیر کی ملاقات

پاک چین اقتصادی راہداری اور پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال

پیر 22 جنوری 2018 20:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) مشیر قومی اسلامتی ناصر جنجوعہ سے چین کے سفیر یاؤ چنگ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری اور پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات ہیں، چینی سفیر یاؤچنگ نے کہا کہ چین کی حکومت اور عوام کو پاکستانی حکومت اور عوام پر بھرپور اعتماد حاصل ہے، اس دوستانہ تعلق کو مزید بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :