مسلم لیگ(ن)نہ کسی کو گالی دے گی نہ لعنتی کہے گی،سعدرفیق

بھٹو کو پھانسی ہوئی لیکن پیپلزپارٹی ختم نہیں ہوئی ،بھلا ہوزرداری کا جنھوں نے پیپلزپارٹی کوختم کردیا،اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو

پیر 22 جنوری 2018 20:00

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)نہ کسی کو گالی دے گی نہ لعنتی کہے گی،بھٹو کو پھانسی ہوئی لیکن پیپلزپارٹی ختم نہیں ہوئی ،بھلا ہوزرداری کا جنھوں نے پیپلزپارٹی کوختم کردیا،اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہلعنتی کہنایا گالی دینا مسلم لیگ(ن)کاشیوہ نہیں، کوئی لعنتی نہیں ،ہم کسی کو لعنتی نہیں کہیں گے،ہم کسی کو گالی کا جواب گالی سے نہیں دیں گے،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کااستعفامانگنے والے خوداستعفادینے کااعلان کررہے ہیں،شیخ رشید 31جنوری سے پہلے کبھی استعفانہیں دیں گے ،استعفے مانگنے اوردینے کارواج اب ختم ہوناچاہیے،سعد رفیق نے کہا کہ عام انتخاب میں چند ماہ رہ گئے ہیں، مخالفین صبر کریں،سب لوگ صحت مندسیاسی مقابلے کیلیے تیارہوجائیں،ان کا کہنا تھا کہبھٹو کو پھانسی ہوئی لیکن پیپلزپارٹی ختم نہیں ہوئی ،بھٹو قبر سے بھی سیاسی میدان جیتتا رہا،بھلا ہوزرداری کا جنھوں نے پیپلزپارٹی کوختم کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو مصنوعی طریقے سے سیاست سے دور نہیں کیا جاسکتا،نااہلی کے فیصلے نے ن لیگ کے جلسوں کی رونق بڑھادی ہے ،ججوں نے یہ فیصلہ لکھا نہیں،صرف پڑھ کرسنایا،بھٹو کی پھانسی آمرانہ فیصلہ تھا۔