چھٹی بزنس سارک کانفرنس 16 سے 18 مارچ کھٹمنڈو نیپال میں ہوگی

صدر ایف پی سی سی آئی پاکستان غضنفر بلور وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے

پیر 22 جنوری 2018 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) صدر ایف پی سی سی آئی پاکستان غضنفر بلور چھٹی بزنس سارک کانفرنس (SBLC)کھٹمنڈو نیپال میں وفد کے ہمراہ 16 سے 18 مارچ2018 کو شرکت کریں گے ا یف پی سی سی آئی ہیڈآفس(22جنوری2018) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر غضنفر بلور کھٹمنڈو(نیپال ) میں ہونے والی چھٹی سارک بزنس لیڈر کانفرنس (SBLC) میں ایک تجارتی وفد کے ہمراہ سارک چیمبرزآف کامرس کھٹمنڈو نیپال میں 16 سے 18 مارچ2018 کو پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

چھٹی سارک بزنس کانفرنس وہ پلیٹ فارم ہے جس میں سارک ممالک سے تعلق رکھنے والے نامور بزنس لیڈران ، سیاسی نقطہ نظر رکھنے والے تعلیمی امور کے ماہرین صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے افراد اور جنوبی ایشیاء کی متفرق سماجی شخصیت ، جو معاشرتی سیاسی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں شرکت کریں گے جس سے سائوتھ ایشیاء میں مختلف معاشرتی اور تجارتی امور میں باہمی تعاون کو ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

سارک بزنس لیڈران اس کانفرنس میں تجارتی اور سرمایہ کاری سیکٹر میں باہمی تعاون پر غور کریں گے۔ 500 سے زائد تجارتی لیڈران ، مختلف شعبوں میں سے وابستہ انٹرنیشنل ایکسپرٹ اور نامور شخصیات جن کا تعلق پرائیوٹ اور سرکاری سیکٹر سے ہو گا اس کانفرنس میں شرکت کی وجہ سے سارک ممالک کے تجارتی حلقوں پر گہرا تاثر چھوڑیں گے اور اس خطے کی معاشی ترقی میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :