سپریم کورٹ،نااہل شخص کو پارٹی صد ر بنانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

پیر 22 جنوری 2018 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) نااہل شخص کو پارٹی صد ر بنانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج (منگل) کو ہو گی ، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017کیخلاف مختلف سیاسی جماعتوں اور افراد کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ،پیپلزپارٹی کے رہنماء سید نیئر حسین بخاری ، جمشید دستی ، ذولفقار بھٹہ سمیت دیگر افرا د اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ کرے گا ،گزشتہ سماعت پر عدالت عظمیٰ کی جانب سے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے ، انتخابی اصلات ایکٹ میں ترمیم کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد پارٹی صدر بن گئے تھے اور عمران خان سمیت چودہ افراد نے اس قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :