مسلم لیگ (ن)کی قیادت اور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار سے دُنیا کے اہم ممالک بھی متاثر ہیں،برجیس طاہر
پیر 22 جنوری 2018 20:00
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ عمران خان جیسے انتشار پسند سیاست دان کے دھرنوں اور احتجاجوں کے باوجود اس وقت بھی آزادکشمیر و گلگت بلتستان اور فاٹا سمیت پورے ملک میں سینکڑوں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں ان ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن بنائی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ساڑھے چار سال کے قلیل عرصے میں تقریباً دس ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار اور ہزاروں کلومیٹرطویل موٹرویز اور ایکسپریس ویز کی تعمیر ایک تاریخی ریکارڈ ہے جو پاکستان کی کسی اور سیاسی قیادت کے بس کی بات نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک طرف دُنیا محمدنوازشریف اور شہباز شریف کے وژن اور تیز ترین ترقیاتی منصوبوں سے فائدا اٹھانا چاہتے ہیں تو دوسری طرف عمران خان لاہور میں ناکام جلسے کے موقع پر طاہر القادری کو کامیاب دھرنے اورانتشار پھیلانے کے لیے اُن کے تجربے سے فائدا اٹھانے کے مشور ے دیتے نظر آئے۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور شہباز شریف نے پاکستان کے عوام کو ترقی وخوشحالی کے منصوبے دیے جبکہ عمران خان نے پاکستان کے عوام کو محض فساد، انتشاراور دھرنوں کی سیاست دی جس میں انہوںنے ان چار سالوں میں وسیع تجربہ حاصل کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت صوبہ خیبر پختونخواہ کو ایک بھی قابل ذکرترقیاتی منصوبہ نہیں دے سکے اور اُن کے تحریک انصاف کے دیگر رہنما خیبر پختونخواہ کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنے اور اُن کے لیے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی بجائے صرف اور صرف مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کو ڈی ریل کرنے کے لیے احتجاج اور دھرنے دیتے نظر آئے۔ چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ تحریک انصاف کی اس غیر سنجیدہ سیاست کی وجہ سے 2018 ء کے انتخابات میں اس کا صوبہ خیبر پختونخواہ سے بھی صفایا یقینی ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام اُس شخص کو ہرگز اپنا ووٹ نہیں دیں گے جس کو ایک صوبے میں مینڈیٹ ملا اور اُس نے وہاں نااہلی کے ریکارڈ قائم کیے۔انہوںنے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ یہ امر واضح ہوتا جارہا ہے کہ 2018 ء کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی اور دھرنے کی سیاست کرنے والوں کو 2023 ء تک انتظار کرنا پڑے گا اور اس کی تصدیق بین الاقوامی مستند میگزین اور سرویز بھی کررہے ہیں۔۔۔راٹھورمزید اہم خبریں
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
پاک ایران تجارتی معاہدوں پر امریکی دھمکی ورلڈ آرڈر کی ناکام صورتحال میں ناکارہ دھمکی ہے
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.