اسلام آباد ہائیکورٹ ، 7یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کی اختیارات نہ دینے کے معاملے پر فریقین سے جواب طلب

آئندہ سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

پیر 22 جنوری 2018 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کی جانب سے اختیارات نہ دینے کے معاملے پر دراخواست پر فریقین سے جواب طلب لر لیا اور آئندہ سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی، گزشتہ سوموار کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے سماعت کی، فاضل بینچ کے جب سماعت شروع کی تو درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ27جولائی 2016ء کو منتخب نمائندہ کا اجلاس ہوا جس مین میونسپل کارپوریشن بنانے پر اتفاق ہوا، اجلاس کی سمری سیکرٹری داخلہ کو منظوری کیلئے بھجے گئی، دو سال سے زائد عرصہ گزر نے کے بعد بھی منظوری نہ ہو سکی، میونسپل کارپوریشن کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے نظام مکمل طور پر مفلوج ہے، وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ وفاقی دارالحکومت کے لوکل گورنمنٹ 2015ء کو اصل شکل میں بحال کیا جائے، میونسپل کارپوریشن کو فعال کرکے اختیارات کو لوکل سطح پر لایا جائے تاکہ گورننس کے نظام میں بہتری آسکے، درخواست علی اعوان، شیراز کیانی، انجم شہزاد اور دیگر چیئرمینوں کی جانب سے دائر کی گئی۔

۔

متعلقہ عنوان :