اے این ایف کی 22ملک گیر کاروائیا ں ،2خواتین سمیت 30 ملزمان گرفتار

65کروڑ 87لاکھ روپے مالیت کی 673 کلوگرام منشیات برآمد کر لی،8گاڑیاں ضبط

پیر 22 جنوری 2018 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے ملک کے مختلف حصوں میں کی گئی22کاروائیوں کے دوران تقریباً 65کروڑ87لاکھ روپے بین الاقوامی مالیت کی673کلوگرام منشیات برآمد کر لی،جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 2 خواتین سمیت30 ملزمان کو گرفتار اور8گاڑیاں ضبط کر لیں۔برآمد شدہ منشیات میں661.3کلوگرام چرس،1.175کلو گرام ہیروئن،4.1 کلوگرام ایمفیٹامائن، 3کلوگرام کینابس اور 3کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن شامل ہے۔

اے این ایف کوئٹہ نے مین کوئٹہ کچلک روڈ ، کوئٹہ ایک ٹویوٹا کرولا کار کو قبضے میں لے کر اس میں چھپائی گئی 186 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ کار میں موجود حافظ آباد کے رہائشی شفاعت علی نامی ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر کلہ عبداللہ کے علاقے کلی گُرگئی میں واقع ایک غیر آباد مقام سے مزید 373 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔

اے این ایف راولپنڈی نے گلگت کے علاقے پری بنگلہ ، چکر کوٹ روڈ پر واقع بیریال جنگل کے قریب سے محمد غیاث نامی گلگت کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 4.5 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ دوسری کاروائی کے دوران ،اے این ایف راولپنڈی نے راولپنڈٰ میں پشاور روڈ پر واقع کائنات اڈہ کے قریب سے ایک موٹر سائیکل پر سوار اٹک کے رہائشی غلام انور، راولپنڈی کے رہائشی محمد صدیق اور پشاور کے رہائشی شاد محمد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔

تیسری کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے جوڈیشل کمپلیکس، ضلع کچہری ، راولپنڈی کے قریب سے ایک ٹویوٹا ایکوا کار قبضے میں لے کر اس میں چھپائی گئی 2.4 کلوگرام چرس برآمد کر لی اور گاڑی میں موجود راولپنڈی کے رہائشی سالار بن ولید کو گرفتار کر لیا۔ چوتھی کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے ایمیریٹس ائیرلائنز کی فلائیٹ نمبر EK-615 کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہونے والے صوابی کے رہائشی عمر گُل نامی ملزم کو بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ، اسلام آباد سے گرفتار کر کے اس کے پاس موجود ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 1.6 کلوگرام ایمفیٹامائن برآمد کر لی۔

پانچویں کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے گلگت کے علاقے باسین کے قریب ایک ٹویوٹا کرولا کار کو قبضے میں لے کر اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 11.5 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ گاڑی میں موجود کوہستان کے رہائشی محمد یوسف، محمد شیر، مہتاب علی اور خادم اللہ نامی ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ چھٹی کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے اے ایس ایف کے ساتھ ایک مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے شاہین ائیرلائینز کی فلائیٹ نمبرPA-274 کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہونے والے سوات کے رہائشی خان محمد نامی ملزم کو بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1.1 کلوگرام ایمفیٹامائن برآمد کر لی۔

اے این ایف لاہور نے ہرن مینار موٹر وے انٹرچینج ، شیخوپورہ کے قریب سے ایک سوزوکی مہران کار کو قبضے میں لے اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 4کلوگرام چرس برآمد کر لی اور گاڑی میں موجود شیخوپورہ کے رہائشی طارق ظفر نامی ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ دوسری کاروائی کے دوران ،اے این ایف لاہور نے ایمیریٹس ائیرلائنز کی فلائیٹ نمبر EK-623 کے ذریعے جدہ روانہ ہونے والے گجرات کے رہائشی مجید احمد اور شمیم اختر نامی ملزمان کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ، لاہور سے گرفتار کر کے ان کے ٹرالی بیگز میں چھپائی گئی 1.7 کلوگرام میتھ ایمفیٹا مائن برآمد کر لی۔

تیسری کاروائی کے دوران ،اے این ایف لاہور نے خانیوال میں لاہور روڈ پر واقع پیرووال اڈے کے قریب سے خانیوال کے رہائشی سلمان خان اور محمد زبیر نامی ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2.2 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ چوتھی کاروائی کے دوران ، اے این ایف لاہور نے ملتان میں واقع خانیوال روڈ پر ساہو چوک کے قریب سے سوہنے خان نامی ملتان کے رہائشی ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 1 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔

پانچویں کاروائی کے دوران، اے این ایف لاہور نے فیصل آباد کے شیخوپورہ روڈ پر واقع ایڈ مور نور سلطان پٹرول پمپ کے قریب سے بہاولنگر کے رہائشی محمد شفیق نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 3 کلوگرام چرس اور 3 کلوگرام کینابس برآمد کر لی۔ چھٹی کاروائی کے دوران، اے این ایف لاہور نے ملتان میں واقع بی سی چوک کے قریب رانا ساجد گُڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے ذریعے بُک کئے جانے والے جوتوں کے ایک پارسل میں چھپائی گئی 6 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔

ساتویں کاروائی کے دوران، اے این ایف لاہور نے ڈیرہ غازی خان کے سخی سرور روڈ، گوندل چوک میں واقع سٹی اسپتال کے قریب سے ایک سفاری موٹر سائیکل کو قبضے میں لے کر اس پر سوار محمد باجی لعل اور عبدالقادر نامی مقامی ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4.5 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ اے این ایف پشاور نے ڈیرہ اسماعیل خان پشاور روڈ پر واقع یارک ٹال پلازہ کے قریب سے ایک بیڈ فورڈ ٹرک کو قبضے میں لے کر اس کے چھت کے ساتھ خصوصی طور پر بنائے گئے خانوں میں چھپائی گئی 42 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔

ٹرک میں موجود کراچی کے رہائشی فتح خان نامی ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے مین موٹروے ٹال پلازہ پشاور کے قریب سے ایک مسافر بس میں سوارجہانزیب محمود نامی راولپنڈی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 1.8 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ تیسری کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے سعودی ائیر لائینز کی پرواز نمبر SV-795 کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہونے والے نوشہرہ کے رہائشی شاہ فہد نامی ملزم کو پشاور انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے اس کے پاس موجود سامان میں رکھے گئے 2 حلوے کے ڈبوںمیں چھپائی گئی 312 گرام ایمفیٹامائن برآمدکر لی۔

چوتھی کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے مین موٹر وے ٹال پلازہ پشاور کے قریب سے ایک مسافر گاڑی میں سوار محمد وقاص نامی ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ پانچویں کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے پشاور میں واقع چارسدہ روڈ کے علاقے سریخنو کلی کے قریب سے پشاور کے رہائشی اعجاز احمد اور غفار علی نامی دو ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 3.5 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔

چھٹی کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے پشاور کے رنگ روڈ پر واقع پشتخارہ چوک کے قریب سے ایک ٹویوٹا ڈاٹسن گاڑی کو قبضے میں لے کر اس میں موجود پشاور کے رہائشی نادر خان نامی ملزم کے قبضے سے 3 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ ساتویں کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے مین موٹروے ٹال پلازہ ، پشاور کے قریب سے ایک مسافر بس میں سوار نازیہ نامی خاتون کو حراست میں لے کر ملزمہ کے قبضے سے 1 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔

اے این ایف کراچی نے اومان ائیرلائنز کی فلائیٹ نمبر WY-326 کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہونے والے منڈی بہائوالدین کے رہائشی رفاقت نواز نامی ملزم کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے گرفتار کر کے ملزم کے پاس موجود ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 1.97 کلوگرام میتھ ایمفیٹا مائن برآمد کر لی۔ تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیںاور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :