پی پی اور متحدہ نے حکومت میں ہونے کے باوجود عوامی مسائل حل نہیں کئے،ندیم قاضی

پیر 22 جنوری 2018 19:52

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء)پاک سرزمین پارٹی حیدرآبادکے صدر ندیم قاضی و دیگر اراکین کمیٹی نے پیپلز پارٹی اور متحدہ کے درمیان حالیہ لفظی جنگ کو نور اکشتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں غربت ، کرپشن اور عوامی مسائل کو حل نہ کرنے کی ذمہ دار دونوں جماعتیں ہیں طویل عرصہ سے دونوں حکومت میں ہیں اور رہیں لیکن سندھ میں کوئی ترقیاتی کا م نظر نہیں آتا دونوں نے سرکاری عوامی وسائل کوبے دردی سے لوٹا ہے اور اب عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے الیکشن نزدیک دیکھ کر ایک دوسرے کو موردالزام ٹہرا رہی ہیں حالانکہ اس معاملے میں دونوں کا دامن داغدار ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان دونوں کو پہنچائیں اور ان سے ان کی کارکردگی کی بابت دریافت کریں سندھ میں بے روزگار کی ایک شکل کل سول ہسپتال میں انٹرویو کے دوران نظر آئی کہ بے روزگار نوجوان دھکے کھارہے ہیں اور یہ پرچیوں پر بھرتی کررہے ہیں ۔