محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کی نئی سہ مائی میں داخلوں کا دوسرا مرحلہ اس ہفتہ مکمل کر لیا جائے گا

پیر 22 جنوری 2018 19:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے اگلے ماہ کی چھ تاریخ سے شروع ہونے والے نئے سیمسٹر اسپرنگ۔۸۱۰۲ میں داخلوں کا دوسرا مرحلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔یونیورسٹی کے ایک ترجمان کے مطابق ماجو کی نئی سہ ماہی میں داخلے حاصل کرنے والے طلبہ اور انکے والدین کی رہنمائی کے لئے ایک اوپن ہاوس سیشن بروز جمعہ ۶۲ جنوری کو شام ۴ بجے یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہورہا ہے جس میں طلبہ کو انکے ا ذہنی رحجانات کو سامنے رکھتے ہوئے ان کو موزوں پیشہ کا انتخاب اور اس کے مطابق مضامین کی تعلیم مکمل کرنے کے ضمن میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے نئے سیمسٹر میں بی بی اے،بی ایس (اکاونٹنگ و فنانس) ایم بی اے، ایم ایس، (اکنامکس اینڈ فنانس) ایم ایس ( پراجیکٹ مینجمنٹ) اور ایم ایس (مینجمنٹ سائینسز) ڈگری پروگراموں کے لئے داخلے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ نئے سیمسٹر میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ کا انٹری ٹیسٹ اتوار،۸۲ جنوری کو یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوگا جس میں ۷۲ جنوری کی شام تک داخلہ کی درخواست دینے والے طلبہ شریک ہو سکیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان کے نام سے موسوم نجی شعبہ میں قائم کی جانے والی اس یونیورسٹی کو ھائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کی جانب سے سب سے اعلیٰ کیٹیگری " ڈبلیو "میں رکھا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ماجو کا جن پروفیشنل اداروں کے ساتھ الحاق ہو چکا ہے ان میں پاکستان انجیئرنگ کونسل، (پی ای سی) نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل، (این سی ای اے سی) اور ایشیاء پیسیفک کوالٹی نیٹ ورک، (اے پی کیو این) شامل ہیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کی جانب سے شروع کئے جانے والے چار سالہ ڈگری پروگرام بی ایس (اکاونٹنگ اینڈ فنانس) میں داخلہ لینے والے طلبہ کیلئے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ اینڈ سرٹیفائیڈ اکاونٹنٹ،(اے سی سی ای) کی جانب سے آٹھ اور چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اکاونٹنٹ،(سی آئی ایم ای) کی جانب سے چھ پرچوں کا استثنیٰ فراہم کیا جاچکا ہے۔

دریں اثنا ایلیٹ کوچنگ سینٹر شاہ فیصل ٹاون کے ایک سو پچاس سے زائید طلبہ نے اپنے اساتذہ احمد اللہ اور نشتراحمد کی رہنمائی میں گزشتہ شام محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کا دورہ کیا اور طلبہ کو دی جانے والی سہولتوں کا جائیزہ لیا۔اس موقع پر یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ماجو کے فیکلٹی ممبران کی جانب سے انھیں انڈر گریجویٹ، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگراموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں اور طلبہ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دئے گئے۔

متعلقہ عنوان :