جاپان کی قونصلیٹ جنرل کی نمائندہ اکنامک ایڈوائزکی ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سے ملاقات

پیر 22 جنوری 2018 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) جاپان کی قونصلیٹ جنرل کی نمائندہ اکنامک ایڈوائزر مس یوکو وٹانبے (Yoko Watanabe)نے منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ڈاکٹر اے ڈی سجنانی سے انکے دفتر میں ملاقات کی جہاں پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے جاری تمام منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی،بعد ازاں انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ارشاد و دیگر عملے کے ہمراہ لینڈ فل سائٹ جام چاکرو اور گوند پاس کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پر ٹرک کے ذریعے منتقل ہونے والے کچرے کو وزن کرنے کے کمپیوٹرائزڈ طریقے کار اور دیگر انتظامات بھی دیکھے۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق اس موقع پر مس یوکو نے کہا کہ گورنمنٹ آف جاپان ، جائکا JICAکمپنی ،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے جاری منصوبوں میںتعاون کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران نے انہیں مکمل بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ کراچی کی پہلے سے موجود لینڈ فل سائیڈز پر جاپان کے فکوکا کے طریقے کار پر عملدرآمد ہورہا ہیJICAکمپنی نے 1992 میںیہ طریقہ کراچی میں متعارف کرایا تھاجوبتدریج ختم ہوگیاتھا۔جبکہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے اس نظام کو ازسرنو سائنسی بنیاد پر ڈیزائین کروا کر عملدرآمد شروع کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :