پاکستان سٹینڈرڈاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا چھاپہ ،غیر قانونی فوڈ برانڈ سیل

پیر 22 جنوری 2018 19:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان سٹینڈرڈاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا چھاپہ ،غیر معیاری اور غیر قانونی فوڈ برانڈسیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کی خصوصی ہدایات پر پاکستان سٹینڈرڈاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی سپیشل ٹیم نے سوموار کے روز محمود بوٹی کے نزدیک چھاپہ مار کر دیوان فوڈنامی فوڈ برانڈ جو کہ پانی کی بوتلیںلال مرچہلدی پوڈرسرکہ بریانی مصالحہجامجیلی اور نمک وغیرہ سمیت کھانے پینے والی دیگر اشیا خوردونوش غیر معیاری اور غیر قانونی طریقے سے تیار کر رہی تھی کو ایکشن لیتے ہوئے سیل کر دیا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ہدایت پرڈائریکٹر جنرل پاکستان سٹینڈرڈاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی انجینئر خالد صدیق نے اتھارٹی کو خصوصی ٹاسک دیا کہ وہ غیر معیاری اور بغیر لائنس کھانے والی اشیا کی تیاری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

(جاری ہے)

پانی کے برانڈ کیخلاف کارروائی کے بعد اتھارٹی کی سپیشل ٹیمیں مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہیں تاکہ غیرمعیاری کھانے پینے والی اشیا کی تیاری کو روکا جاسکے اور عوام کو معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مختلف دوکانداروں کو جو غیر معیاری اشیا کی فروخت میں ملوث تھے ان کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کئے ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان سٹینڈرڈاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اصغر علی نے کہا دوکاندار حضرات غیر معیاری اور غیر قانونی برانڈ کی فروخت نہ کریں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :