پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر کی زیر صدارت ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس

پیر 22 جنوری 2018 19:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرذکریا ذاکر کی زیر صدارت ان کے آفس کے کمیٹی روم میں ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورٖڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 25 پی ایچ ڈی مقالہ جات ،14جائزہ رپورٹس، 49پینل آف ایگزامینرز،04 مختلف نوعیت کے کیسز اور30توسیع کے کیسزکی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال،پروفیسر ڈاکٹرناصرہ جبیں، پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چائولہ، پروفیسر ڈاکٹرمحمد نعیم خان، پروفیسر ڈاکٹرممتاز اختر، پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی ،پروفیسر ڈاکٹرخالد حسین ،پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ بشارت، پروفیسر ڈاکٹرفخر الحق نوری، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، چیئرپرسن ڈی پی سی سی پروفیسر ڈاکٹر انجم نسیم صابری اور رجسٹرار ڈاکٹرمحمد خالد خان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :