پیپلز پارٹی نے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، ہم ایسے قتل کی مزمت کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات سندھ

پیر 22 جنوری 2018 19:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے ہم ایسے قتل کی مزمت کرتے ہیں وہ پیر کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ماوارئے عدالت قتل کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اچھے افسران پر کمیٹی بنائی ہے جلد اسکا نتیجہ نکلے گا کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونا غلطی ہے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماروائے عدالت قتل میں ملوث پولیس افسران کو ہٹا دیا گیا ہے ماورائے عدالت قتل میں ملوث پولیس افسران کو سخت سزا دی جائے گی۔