سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے جعلی پولیس مقابلوں کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کرا دی

پیر 22 جنوری 2018 19:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے جعلی پولیس مقابلوں کے خلاف مذمتی قرار داد سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔ قرار داد مسلم لیگ (فنکشنل) ، ایم کیو ایم ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے جمع کرائی ۔

(جاری ہے)

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ جعلی پولیس مقابلوں میں معصوم لوگوں کو مارا جا رہا ہے ۔ پولیسنگ سسٹم پر لوگوں کا اعتماد ختم ہو گیا ہے ۔ 2017-18 میں جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کرائی جائیں اور یہ تحقیقات دیانت دار پولیس افسران ثناء اللہ عباسی اور سلطان خواجہ سے ہی کرائی جائیں۔