سندھ اسمبلی: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں اربوں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری ،گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کے معاملے پر مسلم لیگ (فنکشنل ) کی تحریک خلاف ضابطہ قرار

پیر 22 جنوری 2018 19:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) سندھ کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں اربوں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری اور گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کے معاملے پر مسلم لیگ (فنکشنل ) کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی کی تحریک التواء پیر کوسندھ اسمبلی میں خلاف ضابطہ قرار دے دی گئی ۔ نصرت سحر عباسی نے اپنی تحریک التواء میں کہا کہ سوفٹ ویئر سسٹم میں گڑ بڑ کرکے اربوں روپے کی ٹیکس چوری کی گئی ہے ۔

بااثر لوگ ٹیکس چوری میں ملوث ہیں ۔ انکوائری رپورٹ کو بھی دبا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بغیر رجسٹریشن یا غلط رجسٹریشن والی گاڑیاں چل رہی ہیں ، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ سینئر وزیر برائے خوراک و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے تحریک التواء کی مخالفت کی اور کہاکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے چار افسروں کو معطل بھی کیا گیا ہے ، مزید کارروائی جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک التواء میں ایک سے زیادہ معاملات کو اٹھایا گیا ہے ۔ اس تحریک التواء کو خلاف ضابطہ قرار دیا جائے ۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے تحریک التواء کو خلاف ضابطہ قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :