سندھ اسمبلی، تھر میں بچوں کی ہلاکتیں غذائی قلت کی وجہ سے نہیں ہو رہی ہیں ، وہاں بچوں کا پیدائشی طور پر وزن کم ہوتا ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کا توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب
پیر 22 جنوری 2018 19:50
(جاری ہے)
تھر میں کم عمری کی شادیاں ہوتی ہیں اور زچگی کی شرح زیادہ ہے ۔ ماؤں کی صحت کی وجہ سے بچے کمزور پیدا ہوتے ہیں اور ان میں قوت مزاحمت کم ہوتی ہے ۔
حکومت سندھ وسیع تر تناظر میں اس معاملے پر توجہ دے رہی ہے ۔ کم عمری کی شادیاں نہیں ہوں گی اور زچگی کی شرح کم ہو گی تو ماؤں کی صحت بہتر ہو گی اور بچوں کی ہلاکتوں کا یہ معاملہ نہیں ہو گا ۔ کراچی سرکلر ریلوے ( کے سی آر ) کے منصوبے میں تاخیر کے حوالے سے ایم کیو ایم کے رکن کامران اختر کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر ٹرانسپورٹ اور اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ تاخیر وفاقی حکومت کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ حکومت سندھ اور وزیر اعلی سندھ نے کے سی آر کی بحالی کے لیے بہت کوششیں کی ہیں ۔ ان کوششوں کی وجہ سے کے سی آر کو پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ کے سی آر کی بحالی کے لیے حکومت سندھ نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں ۔ کے سی آر کے منصوبے پر کام کے آغاز کے لیے وزیر اعلی سندھ نے دسمبر 2017ء میں ایک تاریخ مقرر کی تھی جلد ہی کے سی آر کے منصوبے کی بحالی پر کام شروع ہو جائے گا ۔ کراچی میں غیر معیاری مشروبات کے کاروبار میں اضافے سے متعلق ایم کیو ایم کے رکن دیوان چند چاولہ کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ جو ادارہ اس طرح کی کمپنیوں کو اجازت دیتا ہے ، وہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے تحت کام کرتا ہے ۔ یہ ان سے پوچھا جائے کہ انہوں نے ان کمپنیوں کو اجازت کیوں دی ہے اور اگر معیار کے مطابق کام نہیں کر رہے تو ان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ۔ میں بھی اپنے ادارے کو اس حوالے سے لکھوں گا کہ وہ کارروائی کریں ۔ میر پور ساکرو کی یونین کونسل بوہارو میں ڈرنیج سسٹم کی تباہی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رکن سید امیر حیدر شاہ شیرازی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ توجہ دلاؤ نوٹس میں یہ وضاحت نہیں ہے کہ یہ کس ادارے کی ترقیاتی اسکیم ہے ۔ اس بارے میں معلومات حاصل کرکے میں ایوان کو آگاہ کروں گا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.